سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل بروز جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر ہوگی

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی دیوان نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔سعودی شاہی دیوان کے مطابق مملکت میں جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی جمعہ 21 اپریل عید الفطر منائی جائے گی۔

دوسری جانب دنیا کے کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔خلیجی میڈیا کے مطابق برونائی، چاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔آسٹریلین امام کونسل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ملائیشین حکومت کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔اہلسنت مرکزی رویت ہلال بورڈ یوکے کے مطابق برطانیہ اور یورپ میں عید الفطر کل 21 اپریل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *