ایران میں دھماکوں میں داعش ملوث ہو سکتی ہے: امریکی حکام

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں داعش ملوث ہو سکتی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ایران میں ہونے والے دھماکے داعش کے حملوں سے ملتے جلتے ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ داعش ماضی میں بھی ایسے حملے کرتی رہی ہے۔

کرمان میں 2 دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق

حماس کو شکست ہوئی نہ اسے تباہ کیا جاسکا، رپورٹ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب 2 دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق اور 170 زخمی ہو گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھرے دو تھیلے قبرستان کے باہر رکھے گئے تھے۔

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں جن کی گزشتہ روزچوتھی برسی کے موقع پر وہاں سیکڑوں افراد فاتحہ خوانی کر رہے تھے کہ 2 دھماکے ہوئے۔

ایران میں قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکے، 73 افراد جاں بحق - Hareef  Digital

یاد رہے کہ قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020ء کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *