جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر سے 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

جنرل عاصم منیر نے مرکزی مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی سے حفظ قرآن کیا

جنرل سید عاصم منیر29 نومبر سے 3 سال کےلئے پاکستان کے نئے آرمی چیف، جنرل سید ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے۔ وزارت دفاع نے دونوں کے تقرر کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف اور جنرل ندیم مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ پاک فوج کی نئی قیادت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرریوں کا گزٹ نوٹیفکیشن وزارت دفاع سے جاری۔ ہوا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔جنرل سید عاصم منیرکی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ جنرل سید عاصم منیرکی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی بھی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیاں اورتعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی ،آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت کی گئی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف اور جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ جن کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔

جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر سے 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

فوج کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے مرکزی مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی سے قرآن کریم حفظ کیا ہوا ہے، ان کا تعلق راولپنڈی کے معروف دینی اور علمی گھرانے سے ہے، جنرل عاصم منیر خود بھی حافظ قرآن ہیں اور انکے والد گرامی بھی حافظ قرآن تھے اور انکے بھائی نے بھی قرآن شریف حفظ کیا ہوا ہے۔ 

نئے سپہ سالار کے والد گرامی راولپنڈی چھاونی کے طارق آباد سکول کے پرنسپل تھے اور علم و ادب کے حوالے سے انکے والد گرامی نے بڑا نام کمایا ہے، انکو علمی دنیا میں بڑی عزت اور توقیر سے نوازا جاتا ہے، وہ عاجزی اور انکساری کی ایک روشن مثال تھے اور انکے فرزند جنرل عاصم منیر بھی اپنے والد کے نقش قدم پر عمل پیرا ہیں۔

 جنرل عاصم منیر پاکستان کے معروف مبلغ قرآن حافظ قاری خلیل احمد مرحوم کے شاگرد بھی ہیں، جنرل عاصم منیر اور انکے خاندان کے افراد نے مرکزی مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی سے قرآن کریم حفظ کیا ہوا ہے۔

 مدرسے کے منتظمین حافظ ایس اے رحمان سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، صدر منتظمہ کمیٹی حافظ طاہر خلیل، سیکرٹری جنرل حافط نسیم محمود، خلیل رئیس، مدرسہ اور طلبہ نے بھئ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر پوری قوم اور اپنی مسلح افواج کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نامزد آرمی چیف کے لیے نیک تمباوں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

حکومت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے

وفاقی حکومت نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ‏ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کو تین سال کے لیے چیئرمین جوائنٹ چیفس کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ‏سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا جب کہ جنرل عاصم منیر کی بھی بطور آرمی چیف تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی ہے۔جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر کو بطور 17ویں آرمی چیف کی کمانڈسنبھالیں گے۔اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے ہیں۔نوٹیفکیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *