امریکی، ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ  کئی ویب سائٹس آف لائن ہوگئی

واشنگٹن۔(اے پی پی)امریکہ میں ہوائی اڈوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملوں  کے بعد ایک درجن سے زیادہ    ویب سائٹس کو آف لائن کر دیا گیا ۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے حکام  کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز  روسی زبان بولنے والے ہیکزز نے  ہوائی اڈوں  کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔نیو یارک سٹی کے لاگارڈیا اور  لاس اینجلس  کے  ہوائی اڈوں سمیت متعدد بڑے ہوائی اڈوں  کی تقریبا 14  ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ۔
 جس کے بعدعوام کے لیے ان ویب  سائٹس تک رسائی   ناممکن ہو گئی تھی ۔حکام  کا کہنا ہے کہ  ان حملوں سے ہوائی ٹریفک کنٹرول، اندرونی ہوائی اڈے کی مواصلات یا دیگر اہم کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا تاہم  یہ  معلومات تک رسائی کی کوشش کرنے والے مسافروں کے لیے تکلیف کا باعث بنیں،     متاثرہونے والی ان ویب سائٹس  میں سے  زیادہ تر کو جلد ہی  واپس آن لائن کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.