برطانیہ کے نئے بادشاہ کنگ چارلس قرآن پاک پڑھتے ہیں اور اسلام سے متاثر ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک )برطانیہ کی ملکہ تو انتقال کر گئیں مگر آپ جانتے ہیں کہ برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے والے ملکہ برطانیہ کے بیٹے کنگ چارلس 3 اسلام کے بارے میں بہت اچھے خیالات رکھتے ہیں جس کا خیال انہوں نے تقریب میں بھی کیا ہے۔ایک مشہور

ہمیں اللہ کے حکم کے مطابق چلنا چاہیے 

مصنف رابرٹ جابسن اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ کنگ چارلس مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کا مطالعہ بھی کرتے ہیں۔ یہی نہیں کہ جب 2006 میں یہ مصر کی الازہر یونیورسٹی گئے تو وہاں انہوں نے 2005 میں ڈنمارک میں گستاخانہ کارٹون شائع کرنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ہر کسی کو ایک دوسرے عقائد کا احترام کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ 2010 میں آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک اسٹڈیز میں موسمیاتی تبدیلی پر اسلام اور قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ خود ساختہ حدود نہیں بلکہ خدا کی طرف سے عائد کردہ حدود ہیں

اور اگر قرآن سے متعلق میرا علم صحیح ہے تو خدا کی طرف سے مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ ان مقررہ حدود سے تجاوز نہ کریں۔مزید یہ کہ ہم زمین پر کسی مقصد کی وجہ سے دوسری مخلوق کے ساتھ رہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود ماحولیاتی نظام کے بغیر اپنے طور پر زندہ نہیں رہ سکتے۔ اور تو اور ہمیں اسلام نے یہ ہی سکھایا اور اس سبق کو نظر انداز کر کے ہم خدا کی مخلوق کے ساتھ کیے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

     

by Taboola

Promoted Links

You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published.