رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

۔علم نیوز کراچی عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔

https://youtu.be/e8kkrtwSwLE

ملازم کے مطابق عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کےدل میں تکلیف ہورہی تھی۔عامر لیاقت حسین کو ان کے گھر خداداد

کالونی سے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال میں قومی رکن اسمبلی کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔

عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دیتاہم عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی، بتایا گیا

کہ ان کے کمرے سے گزشتہ روز چیخنے کی آوازیں بھی آئیں۔پولیس کے مطابق ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے انہیں سول اسپتال یا جناح اسپتال منتقل کیا جائے گا اور پھر ان کی میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ افسوسناک خبر آئی ہیرکن اسمبلی عامرلیاقت کاانتقال ہوگیاہے، ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے۔عامر لیاقت کیانتقال کے باعث قومی اسمبلی کااجلاس کل شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، عامر لیاقت 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔
عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.