ہم تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، فوج کو متنازع نہ بنائیں۔

ہم تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، فوج کو متنازع نہ بنائیں۔

کراچی، راولپنڈی(علم نیوز،ٹی وی رپورٹ، خبرایجنسیاں) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نےکہاہےکہ  ہم تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں فوج کو متنازع نہ بنائیں ،سیاستدان اور میڈیا ادارے کو سیاسی گفتگو سے دور رکھیں، ،آرمی چیف کے عہدے کو موضوع بحث نہ بنایا جائے،.

 کورکمانڈر پشاور کے حوالے سے بیانات انتہائی نا مناسب، الیکشن کب ہوگایہ فیصلہ سیاستدانوں نے کرنا ہے،سوشل میڈیا پر فوج سے متعلق تنقید نہیں پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے.

 ڈی جی ISIکے دورہ امریکا پر میرے پاس معلومات نہیں،اگرکوئی سمجھتا ہے کہ فوج کے اندرتقسیم ہوسکتی ہے تواس کوفوج کے بارے پتا ہی نہیں،فوج کبھی سیاست دانوں کوملاقات کے لیے نہیں بلاتی،جب فوج کودرخواست کی جاتی ہے توپھرآرمی چیف کوملنا پڑتا ہے، کچھ عناصر کی مسلح افواج و عوام کے درمیان محبت و اعتماد کے رشتے میں دراڑ کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی۔

گزشتہ روزپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں.  آرمی چیف کے عہدے کو بلاوجہ موضوع بحث نہ بنایا جائے، یہ کسی کے مفاد میں نہیں،پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، پشاور کور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں ہر اوّل دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.