کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 259 ہو گئی

چین کے مختلف شہروں سے پھیلنے والی مہلک وبا کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ہفتے کو 259 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے چین میں مقیم رہنے والی غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی طرز کے اقدامات اٹلی، سنگاپور اور چین کے ایک پڑوسی ملک منگولیا نے بھی کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق بڑھتی ہلاکتوں اور وائرس پر کنٹرول نہ پانے کے سبب چین دنیا میں تنہائی کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ متعدد ملکوں نے اپنے شہریوں کو چین سے واپس بلا لیا ہے اور چین نہ جانے کی ہدایات کی ہیں۔

جمعے کو چین میں 46 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ دو ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ، روس اور سویڈن میں بھی کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد یہ وبا اب تک دنیا کے دو درجن سے زائد ملکوں میں پہنچ چکی ہے

ذرائع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *