ملک ریاض اراضی اسکینڈل میں ملزم نامزد

malik-riaz

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں رفاہی پلاٹ پر پاکستان کی سب سے بلند عمارت بحریہ آئیکون ٹاور کی تعمیر کے لیے غیر قانونی الاٹمنٹ پر ریئل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

مذکورہ ریفرنس سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کا ہی ایک حصہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا ریفرنس ہے جس میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین کو نامزد کیا گیا، ان کے ساتھ نیب نے ان کے داماد زین ملک کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔

ان کے علاوہ ریفرنس میں نامزد ملزمان میں پی پی پی کے سابق سینیٹر یوسف بلوچ، وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا، سابق چیف سیکریٹری سندھ عبدالسبحان میمن، سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خانی، وقاص رفعت، غلام عارف، خواجہ شفیق، جمیل بلوچ، افضل عزیز، سید محمد شاہ، خرم عارف، عبدالکریم پلیجو، خواجہ بدیع الزمان اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *