سابق صدر پرویز مشرف نے سزائے موت کی سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

pervez-musharraf

سابق صدرپرویزمشرف نے غداری کیس سے متعلق سزائے موت کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

پرویزمشرف نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ میرا بیرون ملک علاج جاری ہے، بیماری کے باعث بسترپر ہوں اورعدالت میں پیش نہ ہوسکا، مجھے شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے 17 دسمبرکے فیصلے سے غیرمطمئن ہوں، خصوصی عدالت نے ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 بارخلاف ورزی کی، میرے معاملے میں انصاف کا قتل نہ ہو، اس لیے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائرکی۔ پرویز مشرف نے درخواست میں خصوصی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی۔

چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

ذرائع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *