ریکوڈک 6 ارب ڈالر جرمانہ کیس میں پاکستان کا امریکی عدالت سے رجوع

riko-diq-pakistan

پاکستان نے ریکوڈک کیس میں عائد 6 ارب ڈالر کے جرمانے کو روکنے کے لیے امریکی وفاقی عدالت سے رجوع کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والی قانونی پبلیکیشن لا 360 نے یہ رپورٹ کیا کہ آسٹریلوی کاپر کمپنی ٹیتھیان کاپر پرائیوٹ لمیٹڈ نے صوبہ بلوچستان میں مسترد شدہ ریکوڈک مائیننگ منصوبے کے تنازع پر گزشتہ برس کیس جیتا تھا جس کے بعد پاکستان کو 6 ارب ڈالر کمپنی کو ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔

تاہم اب اس معاملے پر پاکستان نے امریکی وفاقی عدالت سے رجوع کرلیا، جہاں موقف اپنایا گیا کہ ‘فیصلے پر عمل درآمد سے ان کے سیاسی و معاشی استحکام پر تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے’۔

جمعہ کو عدالت میں جمع کرائے گئے ایک مختصر بیان میں ، پاکستان نے اعتراض کیا کہ ‘ٹیتھیان کو قانونی چارہ جوئی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ وہ متعدد طریقہ کار کی غلطیوں کی بنیاد پر ایوارڈ (ٹھیکہ) منسوخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے’۔

ذرائع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *