ایران کے ساتھ تناؤ میں کمی کی کوششوں پر امریکا وزیراعظم عمران خان کا معترف

prime-minister-imran-khan

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے ان رہنماؤں میں سے ایک ہیں جو ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے آف ریمپ ڈپلومیسی میں مصروف عمل نظر آئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق موجودہ امریکا-ایران تنازع پر بریفنگ کے دوران عہدیدار نے کہا کہ’ آف ریمپ یہاں 3 سال سے ہے اور یہ صرف ہم نہیں ایرانی بھی اس کی پیشکش کرتے رہے ہیں‘۔

عہدیدار نے کہا کہ ’ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور عمان کے سلطان دنیا کے تمام حصوں سے ان تمام ممالک نے ایران میں حکومت سے رابطہ کیا ہے‘۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو بغداد میں ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پاکستان نے امریکا اور ایران دونوں ممالک سے مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر اصرار کیا تھا۔

ذرائع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *