پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد

pakistan-foreign-office

دفترخارجہ نے پاکستان میں اقلیتی برادری کے تحفظ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سکھ، ہندو اور عیسائیوں سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، بھارت پشاور اور ننکانہ صاحب کے واقعات کی مبینہ منفی تصویر کشی کررہا ہے، بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے، گردوارہ ننکانہ صاحب پر کسی بھی حملے یا بے حرمتی کے الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان پر الزامات جھوٹ، آرایس ایس اور بی جے پی کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں منصوبہ بندی کے تحت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جب کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی تعظیم کی جاتی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سےکرتارپورراہداری کا افتتاح پاکستان کےوژن کاعکاس ہے۔

ذرائع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *