علی ظفر کے ‘لیلیٰ او لیلیٰ’ کا نیا ریکارڈ

ali-zafar-laila-o-laila-record

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کے حال ہی میں سامنے آئے گانے ‘لیلیٰ او لیلیٰ’ نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گلوکار نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اپنا وعدہ مکمل کرتے ہوئے ان کے ساتھ گانے کی ویڈیو جاری کی تھی اور اب اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ایک کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔

گانے کے نئے ریکارڈ کے بارے میں خود علی ظفر نے آگاہ کیا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسے شیئر کیا۔

ali-zafar-laila-o-laila-song-tweet

لائٹنگل پروڈکشن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا اور شائقین نے عروج فاطمہ کی آواز کی تعریف بھی کی تھی۔

عروج فاطمہ اور علی ظفر نے ماضی کے مقبول لوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش کرکے اپنے مداحوں کو تحفہ دیا تھا۔

ذرائع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *