حکومت پاکستان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست کے بعد سپریم کورٹ میں مزید دو متفرق درخواستیں دائر کردیں۔ 2 الگ الگ درخواستوں میں حکم امتناع جاری کرنے اور لارجر بینچ کی استدعا کی گئی ہے۔
حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ بنانے کی استدعا کردی۔
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع بھی مانگ لیا۔ حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ نظرثانی درخواست پر فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پرعملدرآمد معطل کیا جائے۔