ابوظبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

abudhabi-crown-prince-in-pakistan

ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النیہان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کا استقبال وزیر اعظم عمران خان نے کیا۔

اس موقع پر انہیں گلدستہ پیش کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان، ابوظبی کے ولی عہد کے لیے گاڑی خود چلاتے ہوئے ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

ابوظبی کے ولی عہد کے اس دورے میں ان کی وزیراعظم اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔
اس بات کا بھی امکان ہے کہ اپنے ایک روزہ دورے میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بیان میں کہا تھا کہ اس دورے کا مقصد دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

ذرائع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *