وزیراعظم نیوزی لینڈ کا نمازجمعہ کے قبل نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث مبارک سے خطاب کا آغاز

new zealand--prime-minister-reciting-hadith

ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کے بعد وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے حضورپاک صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے قبل حضورپاک صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغازکیا۔
’حضورصل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا جو ایمان رکھتے ہیں، ان کی باہمی رحم دلی، ہمدردی اوراحساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے، اگرجسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے۔‘

وزیراعظم نے حدیث پڑھنے کے بعد مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ آپ کے ساتھ دکھ میں شریک ہے، ہم سب ایک ہیں۔

تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *