پاکستان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کی دنیا بھر میں پزیرائی

imran-khan-decision-to-release-indian-pilot-highly-appreciated-worldwide-01032019

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی پائلٹ کو واپس بھجوانے کا اعلان کیاتھا۔ عمران خان کے اس فیصلے کو نا صرف بھارت اور کشمیر کی معتبر شخصیات نے سراہا بلکہ اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے اورغیر ملکی میڈیا بھی عمران خان کے اس ذمہ دارانہ فیصلے کا خیر مقدم کررہاہے۔

بین الاقوامی جریدے گلف نیوز نے پاکستان کے فیصلے کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا عمران خان  نے بھارتی ہم منصب کے خلاف سفارتی جنگ جیت لی۔ الجزیرہ نے بھی پاکستانی وزیر اعظم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے دونیوکلیئر طاقتوں میں تناؤ کو کم کیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق عمران خان کا اعلان جنگ کاراستہ روک سکتاہے، جب کہ دی گارڈین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے اب تک خان کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔ عرب نیوز نے بھی پاکستان کے اقدام کو امن کی جانب ایک اور قدم قراردیا۔

دوسری جانب ترجمان اقوام متحدہ نے بھی عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے، دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *