پاکستان کے امن کے پیغام پر نریندر مودی کا ’جارحانہ’ جواب

modi-response-to-pakistan-peace-efforts-01032019

پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کے اعلان کے جواب میں وزیراعظم نریندر مودی نے ایسے الفاظ استعمال کیے جنہیں جارحانہ اور مبہم الفاظ میں دھمکانا کہا جاسکتا ہے۔

سائنسدانوں کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ’آپ تو لیبارٹریز میں زندگی گزارنے والے لوگ ہیں آپ میں پہلے پائلٹ پروجیکٹ کرنے کی روایت ہوتی ہے، پائلٹ پروجیکٹ کرنے کے بعد اسکیل ایبِلٹی ہوتی ہے، ابھی ابھی ایک پائلٹ پروجیکٹ پورا ہوگیا، اب ریئل کرنا باقی ہے، پہلے تو پریکٹس تھی‘۔

بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے یہ بیان وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کے فوراً بعد سامنے آیا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جائے گا۔

جس کے بعد بھارت کی تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے غیر روایتی طور پر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ مزید کسی کارروائی کی صورت میں وہ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایف-16 کا استعمال کیا۔

تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *