بھارتی دراندازی پر وزیر اعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دراندازی پر وزیر اعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی اور پاکستان جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم نے 11 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ملک اہم سیاسی و عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

مزید تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *