العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد

nawaz-sharif-bail-rejected-25022019

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی ڈویژنل بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست ضمانت پر مختصر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے نواز شریف کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا، عدالت نے کیس کا فیصلہ 20 فروری کو محفوظ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی درخواست ضمانت کا تفصیلی فیصلہ 9 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے وکلا ہارڈ شپ ثابت کرنے میں ناکام رہے، یہ کیس غیر معمولی حالات کا نہیں بنتا، نواز شریف کے معاملے میں مخصوص حالات ثابت نہیں ہوئے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے نتیجے میں ضمانت نہیں دی جاسکتی، سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہیں۔

فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *