سعودی پیکیج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول

pak-saudi-arabia-package-25012019

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری اور آخری قسط مل گئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی مکمل ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر ملے تھے، اس طرح دوست ملکوں سےمرکزی بینک کو 4 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر میں سے ایک ایک ارب ڈالر کی 2 قسطیں 19 نومبر اور 14 دسمبر کو موصول ہوئی تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جس میں مذاکرات کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا، معاشی پیکیج کے تحت سعودی عرب نے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کو ادھار پر تیل بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *