اسحاق ڈار کو برطانیہ سے واپس لانے کا عمل شروع کردیا، نیب

ishaq-dar-return-nab-08012019

 قومی احتساب بیورو (نیب) نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کو برطانیہ سے واپس لانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔  چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار ابھی تک واپس نہیں آئے، نیب ابھی تک انہیں واپس نہیں لا سکا؟۔

نیب کے وکیل جہانزیب بھروانہ نے جواب دیا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے ایکسٹراڈیشن (بیرون ملک سے مجرم کی واپسی) کا عمل شروع کردیا ہے، ان کی جائیداد بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جائیداد ضبط کرنے کے معاملے کو تو دو ماہ گزر چکے ہیں، واپس لانے کے لیے بظاہر لگتا ہے خط و کتابت ہو رہی ہے۔

مزید تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *