پاکستان اور امارات نے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکج کو حتمی شکل دے دی

uae-financial-package-to-pak-05-jan-2019

 پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تقریباً 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکج کی شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس کا اعلان ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے درمیان متوقع ہے۔

پاکستان کو درپیش ادائیگیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے یو اے ای کے ولی عہد اتوار (6 جنوری) کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس پیکج کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے ڈان کو بتایا کہ پیکج میں 3 ارب ڈالر نقد جمع کرانے کے علاوہ مؤخر ادائیگیوں پر 3 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل کی فراہمی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے پیکج کی شرائط و ضوابط اور سائز بالکل ویسا ہی ہے جیسا سعودی عرب کی جانب سے دیا گیا تھا۔

مزید تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *