وزیرِاعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ

pm-imran-khan-turkey-visit-03-jan-2019

ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ، آج 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کا وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد برادر ملک ترکی کا پہلا دورہ ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ترکی روانہ ہوئے ہیں۔

دورے میں وزیر اعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیرِاعظم عمران خان ترکی میں بزنس فورم سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ تاجروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *