پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس کا وزیراعظم کو خراج تحسین

pm-imran-khan-bill-gates-tele-talk-dec-2018-polio

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں نے 30 منٹ تک بات چیت کی۔

بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی. اس موقع پر وزیراعظم کے پولیو مہم کے معاون بابر عطا بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی اور اس کے ساتھ ہی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

مزید تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *