ایران کی خلیجی ممالک سے دنیا کو تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی

iran-president-hassan-rouhani-threatens-oil-blockage-gulf-dec-2018

 ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا باز نہ آیا تو دنیا کو خلیجی ممالک سے پٹرول کی سپلائی کو بند کردیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے صوبے سمنان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اچھی طرح جان لے اگر ایران سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو خلیجی ممالک سے دنیا کو پٹرول کی سپلائی ممکن نہیں رہے گی۔

ایرانی صدر نے امریکا کو متنبہ کیا کہ اتحادی ممالک کو ایران سے تیل خریدنے سے روکنے کی کوششوں سے باز آجائے ورنہ خلیج فارس سے پٹرول کی کوئی بھی سپلائی نہیں کی جا سکے گی، امریکا ایران کو تباہ کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

حسن روحانی نے عالمی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں پر ایران کی معیشت کی صورت حال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، ایرانی معیشت مستحکم ہے اور کوئی بحرانی کیفیت نہیں۔

 

مزید تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *