پاکستان کی طرح برطانیہ میں بھی یوم قائد بڑی عقیدت اوراحترام سے منایا گیا
پاکستان مسلم سینٹر شفیلڈ میں دنیا بھر کی طرح قائد اعظم محمد علی جناح بانی پاکستا ن کا یوم ولادت بڑے احترام اور عقیدت سے منایا گیا جس میں محب وطن پاکستانیوں نے پاکستانی جذبہ محبت کے ساتھ قائدا اعظم کو خراج تحسین پیش کیا
مقررین و حاضرین نے قائد اعظم محمد علی جناح بانی پاکستا ن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی سلامتی اور ترقی کا عہد کیا
اس کے علاوہ قائد اعظم محمد علی جناح بانی پاکستان کے لئے ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں شعرائے کرام نے قائد پاکستان کے لیے بہت خوبصورت اور نئی نظموں کے ساتھ محفل کو چار چاند لگا دیے اور سب نے پاکستان کے ساتھ محبت عقیدت کا اظہار کیا
انی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
قائداعظم کے یوم پیدائش پرپاکستان میں دن کا آغاز وفاق اور صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی سے ہوا اور بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات ہوئیں۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب مزار قائد پر منعقد کی گئی جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی صوبائی وزرا کے ہمراہ مزارقائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اورمہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
کورکمانڈر کراچی اور تینوں مسلح افواج کے نمائندگان، سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، میئرکراچی اور قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
دوسری جانب پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افواج قائداعظم کے وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد نے ہمارے عوام کو متحد کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی ، قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کیلئے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں ۔