اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک )کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سوفی بطور میاں بیوی علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے یہ اعلان بدھ کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ سوفی گریگوئر ٹروڈو کی جانب سے علیحدگی کا غیر متوقع اعلان جوڑے کی 18 سالہ ہائی
وزیراعظم کے دفتر سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہ اگیا کہ دونوں نے علیحدگی کے قانونی سمجھوتے پر دستخط کردیے ہیں تاہم عوامی تقریبات میں وہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بیان کے مطابق دونوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہےکہ اس فیصلے کے حوالے سے تمام قانونی اوراخلاقی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ آئندہ ہفتے وہ بطور ایک خاندان چھٹیاں منانے جائیں گے۔
سال 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے 51 سالہ ٹروڈو اور 48 سالہ سوفی کے 3 بچے 15 سالہ زیویئر، 14 سالہ ایلاکریس اور 9 سالہ ہیڈرین ہیں۔
کینیڈا میں رائج قوانین کے مطابق تعلقات ختم کرنے کے بعد جوڑا علیحدہ علیحدہ رہتا ہے تو اسے ’علیحدگی‘ کہا جاتا ہے باضابطہ طلاق تب ہوتی ہے جب عدالت باقاعدہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ دے۔
جسٹن ٹروڈو اور سوفی گریگوئرکا کہنا ہے کہ ، ہم ایک دوسرے کیلئے گہری محبت و احترام کے ساتھ ایک قریبی فیملی رہیں گے، بچوں کی ’بہبود‘ کی خاطر ہماری پرائویسی کا خیال رکھا جائے’۔
گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ کم ہی دکھائی دینے والے اس جوڑے نے مئی 2023 میں شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی میں شرکت کی تھی اور مارچ میں امریکی صدرجو بائیڈن کی میزبانی بھی اکھٹے کی تھی۔
اس سےقبل مئی 2022 میں سوفی نے انسٹاگرام پر شادی کی سالگرہ سے متعلق پوسٹ میں جوڑوں کی زندگیوں میں درپیش مشکلات سے متعلق لکھا تھا۔
جسٹن ٹروڈو نے بھی 2014 میں اپنی سوانح عمری میں ازدواجی زندگی کی مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ، ’ہماری شادی پرفیکٹ نہیں، ہمیں نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑا پھربھی سوفی میری بہترین دوست، ساتھی،محبت بنی رہی ۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ سچ بولتے چاہے وہ تکلیف دہ ہی کیوں نہ ہو‘۔
سوفی اور ٹروڈو نے 2003 میں ڈیٹنگ کا آغازکیا تھا، سوفی ذہنی صحت سے متعلق اپنے فلاحی کاموں کیلئے بھی جانی جاتی ہیں۔