چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فائز عیسٰی کی ملاقات، ذرائع

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر دستخط کی تاریخ لکھنے پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر دستخط کی تاریخ لکھنے پر بات چیت ہوئی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اور عدالت عظمیٰ کے سینئر جج کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سپریم کورٹ سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔

آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی وضاحت

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے دونوں اعلیٰ ججز کی ملاقات میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر دستخط کی تاریخ لکھنے پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

ملاقات میں جسٹس فائز عیسیٰ نے آئین پاکستان کے گولڈن جوبلی کنونشن میں شرکت پر بھی بات کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *