پنجاب سپر 6شوٹنگ والی بال رجوعہ سادات ٹونامنٹ الفرید کلب ساہوال نے جیت لیا
رجوعہ سادات کی شوٹنگ والی بال ٹیم ملک بھر میں ایک خاص مقام رکھتی ہے جو ہمیشہ پاکستان بھر کی والی بال ٹیموں کو بہترین ٹورنامنٹ کے انقعاد کر کے کھلاڑیوں اور شائقین کوخوش و خرم اور صحت مند وخوشگوار ماحول فراہم کرتے ہوئے سابقہ کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتی رہتی ہے
پہلےتمام میچز سید شاہد عباس والی بال کلب کے زیر اہتمام ٹورنا منٹ کرائے جاتے رہے ہیں اور ان کے ایصال ثواب کے لٗے فاتحہ خوانی سے آغاز ٹورنا منٹ ہوتا تھا
مگر 2021 میں ٹیم کے سپر کھلاڑی سید محمد اسد عباس کے انتقال کے بعد اس ٹورنامنٹ کا مرحومین کے ساتھ سید محمد اسد عباس کے نام سے منسوب کرتے ہوئے کلب کا نام محمد اسد شوٹنگ والی بال کلب رجوعہ سادات رکھ دیا گیا
اس طرح 15 جولائی 2023 میں منقعد ٹورنامنٹ محمد اسد شوٹنگ والی بال کلب رجوعہ سادات کی جانب سے کرا گیا
جس میں پنجاب بھر سے سپر 6 ٹیموں نے حصہ لیا جو کہ الفرید کلب ساہوال نے جیت لیا الفرید کلب ساہوال کے نو عمر کھلاڑی پنوں علی عباس نے ٹیم کے ساتھ اپنے شاندار کھیل سے تمام شائقین کے ساتھ دوسری ٹیموں کے دل بھی جیت لیئے
ٹورنامنٹ انتظامیہ محمد اسد شوٹنگ والی بال کلب رجوعہ سادات کی جانب سے مہمان ٹیموں کے ساتھ ساتھ تمام شائقین کے لئے بھی بہترین انتظام کر رکھے تھے جس میں چائے پانی کھانا اور بیٹھنے کے لئے مہمانوں کے لئے 500 سے زائد سیٹوں کا بھئ بہترین انتظام کیا گیا تھا
اس کے ساتھ ساتھ ہر ٹیم کو 15000 روپے روزانہ کے حساب سے اخراجات کے لئےدینے کے علاوہ رہائش کا بھی انتظام کیا گیا تھا
اس کے علاوہ جیتنے والی ٹیم کو 20000 اور رنر اپ ٹیم کو 10000 اور مین آف دی میچ کو 5000 نقد انعام کے ساتھ بہترین ٹرافیز بھی تقسیم کی گئیں