پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے۔

جماعت اسلامی کو شکست ،پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب - Pyara  kashmir

پیپلز پارٹی کے سلمان عبداللّٰہ مراد ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سلمان عبداللّٰہ مراد نے 173 ووٹ حاصل کیے، جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار سیف الدین کو 160ووٹ ملے ہیں۔

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آرٹس کونسل کراچی میں پولنگ کا عمل ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کے لیے ووٹنگ کی گئی۔

اس سے قبل پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی پولنگ اسٹیشن آرٹس کونسل کا دروازہ بند کر دیا گیا تھا۔

انتخاب میں حصہ لینے کے لیے میئر کراچی کے لیے جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب آرٹس کونسل میں موجود تھے۔

ووٹنگ کے عمل کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو اور سعید غنی بھی آرٹس کونسل میں تھے۔

زرداری کی مرتضیٰ وہاب کو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

آصف زرداری کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارک باد دی ہے۔

اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

آصف زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے دفتروں کے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھیں، آج ہی سے اپنا کام شروع کر دیں۔

مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب: غیر سرکاری نتائج | Independent  Urdu

30 سے زائد منتخب اراکین کو لاپتہ کیا گیا ہے: حافظ نعیم

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی اور جماعتِ اسلامی کے میئر کراچی کے لیے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد منتخب اراکین کو لاپتہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بات آرٹس کونسل کراچی میں حافظ نعیم الرحمٰن نے ریٹرننگ آفیسر سے مکالمے کے دوران کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خبریں ہیں کہ ان افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ایسے میں میئر کے الیکشن کیسے ہوں گے؟

حافظ نعیم الرحمٰن نے ریٹرننگ آفیسر سے یہ بھی کہا کہ آپ کی ذمے داری تھی کہ ان افراد کو یہاں لاتے۔

حافظ نعیم اور سعید غنی والہانہ انداز میں گلے ملے

اس موقع پر امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور پی پی رہنما سعید غنی والہانہ انداز میں گلے ملے۔

پی ٹی آئی ارکان کا پہلا گروپ جماعتِ اسلامی کے ارکان کے ساتھ آرٹس کونسل پہنچا ہے۔

PTI کے 3 ارکین کو بکتر بند میں لایا گیا

پی ٹی آئی کے 3 ارکان کو بکتر بند کے ذریعے آرٹس کونسل پہنچایا گیا ہے، ان اراکین میں فردوس شمیم نقوی بھی موجود ہیں۔

34 اراکین غیر حاضر

الیکشن کمیشن کے ذرائع اور انٹری رجسٹر کے مطابق کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے سلسلے میں 366 میں سے 332 اراکین پولنگ اسٹیشن آرٹس کونسل پہنچے ہیں، جبکہ 34 اراکین غیر حاضر ہیں۔

حافظ نعیم کو شکست، پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

جماعتِ اسلامی اور PPP کے کارکنوں کے نعرے

جماعتِ اسلامی کراچی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان نے آرٹس کونسل کراچی کے سامنے شدید نعرے بازی کی ہے۔

دونوں جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی سے صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔

اس موقع پر وہاں تعینات پولیس کی بھاری نفری نے دونوں جماعتوں کے کارکنان کو پیچھے دھکیل دیا۔

ہمیں بھاری رقم کی آفر بھی ہوئی: رکنِ PTI روبینہ ضمیر

پی ٹی آئی کی رکن روبینہ ضمیر کا کہنا ہے کہ ہم سے رابطے ہوئے ہیں ہمیں بھاری رقم کی بھی آفر ہوئی۔

پی ٹی آئی کی رکن روبینہ ضمیر میئر کراچی کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے آرٹس کونسل کراچی پہنچی تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے ’جیونیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آفر براہِ راست نہیں ہوئی بلکہ کسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

روبینہ ضمیرکا کہنا ہے کہ میں پچھلے 10 سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، جب سے ہم نے پیپر جمع کروائے ہمیں بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی کی رکن نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

پی ٹی آئی کی رکن شازیہ جعفرانی نے کیا کہا؟

پی ٹی آئی کی رکن شازیہ جعفرانی بھی میئر کراچی کے لیے ووٹ ڈالنے آرٹس کونسل پہنچی تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خصوصی سیٹ پر الیکٹ ہوئی ہوں، ہم پر ایسا کوئی دباؤ نہیں ہے، حق اور باطل کی جنگ تو چلتی رہے گی۔

ہم فتح کے قریب ہیں: مرتضیٰ وہاب

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم فتح کے قریب ہیں، ان شاء اللّٰہ ہماری جیت ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اراکین کے لیے عشائیہ منعقد کیا تھا، ہمارے تمام 173 اراکین عشائیے میں موجود تھے، تمام اراکین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم اپنا نمبر ایوان میں پورا کریں گے، حافظ صاحب! ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ماحول خراب نہ بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے عمل کو متنازع نہ بنایا جائے، ہم سب کی ایک ترجیح ہے کہ ترقی ہو، ان شاء اللّٰہ ہم اس شہر کو ترقی دیں گے۔

جماعتِ اسلامی کی منتخب خواجہ سرا رکن چاندنی شاہ نے کیا کہا؟

جماعتِ اسلامی کی منتخب خواجہ سرا رکن چاندنی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلی بار خواجہ سراء بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بات جماعتِ اسلامی کی منتخب خواجہ سراء رکن چاندنی شاہ نے آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعتٍِ اسلامی کی خصوصی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں۔

حافظ نعیم کے پاس نمبر پورے ہیں تو وہ جیت جائینگے: سعید غنی

صدر پی پی کراچی سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر حافظ نعیم الرحمٰن کے پاس نمبر پورے ہیں تو وہ جیت جائیں گے۔

یہ بات صدر پی پی کراچی سعید غنی نے آرٹس کونس میں ’جیو نیوز ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں وہ جیتتا ہے جس کے پاس سب سے زیادہ ووٹ ہوتے ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کے میئر بننے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے۔

صدر پی پی کراچی سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ان کی ناکامی ہے کہ اپنے ممبر پورے نہیں کر سکے۔

ووٹنگ کیلئے جماعتِ اسلامی، PPP اراکین کی آمد

ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے جماعتِ اسلامی اور پیپلز پارٹی کے منتخب چیئرمین و سٹی کونسل اراکین آرٹس کونسل پہنچے تھے۔

صبح 9 بجے آرٹس کونسل میں قائم پولنگ اسٹیشن کے دروازے کھول دیے گئے تھے، شناخت کے بعد ووٹر کو اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

کسی بھی شخص کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں تھی۔

اراکین کی شناخت کے لیے آرٹس کونسل کے باہر 4 کاؤنٹرز بنائے گئے تھے، منتخب نمائندوں کو شناختی کارڈز دکھانے کے بعد ووٹنگ کارڈ جاری کیا گیا۔

شو آف ہینڈز کے ذریعے میئر کا انتخاب عمل میں لایا گیا، 246 منتخب چیئرمینز اور 121 مخصوص نشستوں پر منتخب افراد نے ووٹ ڈالے۔

میئر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی میئر کا انتخاب ہو گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی حتمی فہرست کے مطابق جماعتِ اسلامی کے میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب مدِ مقابل تھے۔

کراچی کے ڈپٹی میئر کے لیے سید سیف الدین جماعتِ اسلامی کے جبکہ سلمان مراد پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے ہیں انہوں نے 173 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مخالف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے ہیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق انہوں نے 173 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے حریف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے۔ اراکین نے قائد ایوان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا۔

ووٹنگ شروع ہونے سے قبل آرٹس کونسل آف پاکستان کا مرکزی دروازہ بند کرا دیا گیا تھا۔ اراکین نے پہلے شو آف ہینڈ کے ذریعے مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹ دیا جس کے بعد حافظ نعیم کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

کے ایم سی کے مجموعی طور پر 366 ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا تھا تاہم 332 ارکان آرٹس کونسل پہنچے جب کہ 34 ارکان ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں آئے۔ پی ٹی آئی کے 30 سے زائد اراکین کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نہ آنے پر جماعت اسلامی نے انتخابی عمل پر اعتراض اٹھایا اور 33 غیر حاضر ارکان کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے اعتراض نوٹ کرلیا تاہم انتخابی عمل جاری رکھا۔

ووٹنگ کے لیے پی ٹی آئی کے تین گرفتار یوسی چیئرمین فردوس شمیم نقوی، ملک محمد اور محمد فراز کو بھی پروڈکشن آرڈر پر آرٹس کونسل لایا گیا تھا۔

دوسری جانب میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین انتخابات کے لیے اسلام آباد سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو کل صبح 8 بجے تک کام کرے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *