علم نیوزبرطانیہ پاکستان پریس کلب یوکے نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے سالانه انتخابات کا انعقاد 21 اپریل کو پاکستان سنٹر لندن میں زیر نگرانی چیف الیکشن کمیشنر نائید رندھاوا منعقد کروائے ۔
ووٹنگ کے بعد نتائج کا اعلان ہوا اور باقاعدہ 16 رکنی نئی مرکزی تنظیم سے مئیر آف لوٹن کونسلر یعقوب حنیف نے حلف لیا۔
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ جنگ لندن کے سابق ایڈیٹر ظہور نیازی، پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات پریس منسٹر علی نواز ملک، پریس اتاشی عرفان اشرف قاضی، صباح صادق ایم این اے، بیرسٹر ذیشان ثاقب میاں، جاوید شیخ، طارق ڈار MBE, اکرم عابد حاجی محمد منیر چوہدری صدیق، اشرف چغتائی، حبیب جان، راجہ سکندر، میاں سلیم، مشتاق لاشاری چوہدری لیاقت,اعجاز اقبال، چوہدری شریف رضا سید راجہ فیض سلطان،چوہدری دلپزیر اور دیگر صحافتی سیاسی،سمجاجی اور مزہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان پریس کلب یوکے کے سبکدوش ہونے والے صدر شیراز خان، ظہور نیازی، نائید رندھاوا اور ذیشان ثاقب میاں کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔
جبکہ نئی مرکزی تنظیم کے عہدیداروں میں ارشد رچیال صدر، مسرت اقبال جنرل سیکرٹری، سنئیر نائب صدر مرزا آفتاب بیگ،نائب صدور کے لئے ساجد یوسف، اسرار راجہ، انفارمیشن سیکرٹری نادیہ راجہ، جوائنٹ سیکرٹری شکیل انجم راجپوت، فنانس سیکرٹری ساجد عزیز کامیاب ہوئے جبکہ سات رکنی ایگزیگٹو کمیٹی میں عدیل خان، عتیق الرحمن چوہدری،سیدہ کوثر، عمران راجہ، امجد بیگ،سید فیاض حسین شاہ اور ڈاکٹر راجہ اظہر محمود شامل ہیں