دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ’کینسر‘ ہر سال لاکھوں اموات کا باعث بنتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ 70 سے 80 فیصد افراد کینسر کا خطرہ ظاہر کرنے والی چند اہم علامات کو نظرانداز کر دیتے ہیں؟
کینسر کی متعدد اقسام میں سے 6 کو سب سے زیادہ جان لیوا سمجھا جاتا ہے جن میں پھیپھڑوں، جگر، دماغ، غذائی نالی، لبلبے اور معدے کا کینسر شامل ہے۔
اگر آپ درج ذیل چند اہم علامات کا بغور جائزہ لیں تو جان لیوا کینسر کی بروقت تشخیص کرسکتے ہیں۔
مسلسل بدہضمی اور سینے کی جلن
نیشنل ہیلتھ سروسز (NHS) کے مطابق بدہضمی کافی عام ہے اور بیشتر افراد اس کا تجربہ عموماً کرتے رہتے ہیں، اکثر اوقات بدہضمی کی شکایت کافی، ٹماٹر یا مسالے دار کھانوں سے بڑھ جاتی ہے تاہم حمل، تمباکو نوشی یا موٹاپے کے باعث بدہضمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر بدہضمی وقتی ہے تو یہ عام بات ہے لیکن اگر کوئی شخص مسلسل بدہضمی کا شکار ہے تو اسے فوری طور پر اپنا علاج کروانا چایئے، اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو نتیجتاً (gastroesophageal ) ریفلکس یا ہرنیا کا شکار ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ایسے شخص کو غذائی نالی کا کینسر یا پیٹ کا کینسر کا بھی ہوسکتا ہے۔
اپھارہ
ماہرین کے مطابق اگر آپ کو مسلسل اپھارہ کی شکایت رہتی ہے تو آپ کو آنت، معدہ، لبلبہ اور رحم کا کینسر ہوسکتا ہے۔
مسلسل تھکاوٹ
اگر آپ کو کوئی تناؤ ہے تو مسلسل تھکاوٹ عام بات ہے لیکن اگر یہ بغیر کسی وجہ کے ہو رہا ہے اور مستقل ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو خون کا کینسر ہوسکتا ہے۔
منہ کے چھالے
منہ میں اگر چھوٹے زخم ہوں تو یہ السر کی نشانی ہوسکتے ہیں اور اگر آپ کے منہ یا زبان پر کوئی السر یا سرخ یا سفید دھبہ طویل عرصے تک موجود رہیں تو یہ oropharyngeal کینسر کی علامت ہو سکتے ہیں۔
کھردرا پن یا کھانسی
ماہرین کے مطابق اگر کھانسی تین ہفتوں سے زیادہ رہتی ہے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ پھیپھڑوں کے کینسر کی علامتوں سے ایک ہے۔
کائنات نیوز! اگر آپ کے جسم میں یہ نشانی ہے تو مطلب آپ کو کینسر ہونے والا ہے مگر کیا آپ کو کینسر ہے ؟ اگر کوئی یہ سوال پوچھے تو اس کا جواب آپ کیسے دیں گے ؟یقیناً یہی کہ ہم کوئی ڈاکٹر تھوڑی ہے جو یہ بتاسکیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ 70 سے 80 فیصد افراد کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی اہم علامات کو نظرانداز کردیتے ہیں؟کینسر اب لاعلاج مرض نہیں مگر اس کا علاج انتہائی تکلیف دہ ضرور ہوتا ہے
جبکہ ایک مخصوص اسٹیج پر کوئی دوا کارآمد ثابت نہیں ہوتی۔ کینسر کی متعدد علامات اس مرض کے مختلف مراحل میں سامنے آتی رہتی ہیں ۔تاہم اگر اس مرض کی تشخیص ابتدائی مرحلے پر ہوجائے تو علاج آسان اور اس سے مکمل چھٹکارا کافی حد تک ممکن ہوتا ہے۔تو یہاں کینسر کی وہ ابتدائی علامات جان لیں جو اس موذی مرض کی مختلف اقسام میں عام طور پر سامنے آتی ہیں۔جلد پر کوئی نیا نشان یا اس کے حجم، ساخت یا رنگت میں تبدیلی جلد کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، ایک اور علامت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ نشان جسم کے دیگر نشانوں سے بالکل مختلف ہو، اگر ایسا کوئی غیر معمولی نشان نظر آئے تو ڈاکٹر سے چیک اپ کروالیں۔اگر آپ تمباکو نوشی نہیں کرتے تو اس بات کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کہ مسلسل کھانسی کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، اکثر یہ دمہ، معدے میں تیزابیت یا کسی انفیکشن کا نتیجہ ہوسکتی ہے،
؎تاہم اگر یہ چند دنوں میں ختم نہیں ہوتی یا کھانسی کے ساتھ خ ون آنے لگتا ہے خصوصاً اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں، تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ چھاتی کا سرطان خواتین میں بہت زیادہ عام ہے، تاہم اکثر چھاتی میں آنے والی تبدیلیاں کینسر کی نشانی نہیں ہوتیں، مگر پھر بھی ضروری ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے اور چیک اپ کرایا جائے،کوئی بھی گلٹی، سرخی، درد یا دیگر تبدیلیاں فکر کا باعث ہوسکتی ہیں۔اگر تو پیٹ پھول جاتا ہے یا گیس کی شکایت ہے تو یہ غذا یا تناؤ کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے، تاہم اگر اس میں بہتری نہیں آتی یا آپ کو تھکاوٹ، وزن میں کمی یا کمردرد کی شکایت بھی لاحق ہوجائے تو اس کا معائنہ کرانا چاہیے خصوصاً خواتین کو کیونکہ یہ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔عمر بڑھنے کے ساتھ بیشتر مردوں کو پیشاب کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جیسے بہت زیادہ واش روم کے چکر لگانا، کپڑوں میں نکل جانا یا دیگر، عام طور پر یہ مثانے کی خرابی ہوتا ہے
مگر یہ مثانے کا کینسر بھی ہوسکتا ہے جو ڈاکٹر ہی ٹیسٹ کے بعد بتا سکتے ہیں۔ یہ چھوٹے بیج کی شکل کے گلینڈ گردن، بغلوں اور جسم کے مختلف حصوں میں ہوتے ہیں، جب وہ سوجن کا شکار ہوں تو اس کی وجہ اکثر نزلہ زکام یا گلے کی تکلیف جیسے انفیکشن کا سامنا ہوتا ہے، مگر مختلف اقسام کے کینسر جیسے لیوکیمیا اور لمفائی بافتوں کے کینسر بھی اس سوجن کا باعث بنتے ہیں، اس حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔ واش روم میں فضلے کے اخراج کے دوران خ ون نظر آئے تو اچھا خیال تو یہی ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے،جو کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے مگر آنتوں کے کینسر کا امکان بھی ہوتا ہے پیشاب میں خ ون آنا پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے تاہم یہ گردے یا مثانے کے کینسر کی علامت بھی ہے۔ نزلہ زکام، معدے میں تیزابیت یا ادویات کے استعمال کے نتیجے میں چیزیں نگلنا مشکل ہوجاتا ہے،
مگر صورتحال وقت کے ساتھ یا ادویات کے استعمال سے بہتر نہیں ہوتی تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے، چیزیں نگلنے میں مشکل گلے کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے یا یہ منہ اور معدے کے درمیان نالی کا سرطان بھی ہوسکتا ہے۔
تو یہاں کینسر کی وہ ابتدائی علامات جان لیں جو اس موذی مرض کی مختلف اقسام میں عام طور پر سامنے آتی ہیں۔
جلد میں تبدیلیاں
جلد پر کوئی نیا نشان یا اس کے حجم، ساخت یا رنگت میں تبدیلی جلد کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، ایک اور علامت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ نشان جسم کے دیگر نشانوں سے بالکل مختلف ہو، اگر ایسا کوئی غیر معمولی نشان نظر آئے تو ڈاکٹر سے چیک اپ کروالیں۔
ہر وقت کھانسی
اگر آپ تمباکو نوشی نہیں کرتے تو اس بات کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کہ مسلسل کھانسی کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، اکثر یہ دمہ، معدے میں تیزابیت یا کسی انفیکشن کا نتیجہ ہوسکتی ہے، تاہم اگر یہ چند دنوں میں ختم نہیں ہوتی یا کھانسی کے ساتھ خون آنے لگتا ہے خصوصاً اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں، تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
چھاتی میں تبدیلیاں
چھاتی کا سرطان خواتین میں بہت زیادہ عام ہے، تاہم اکثر چھاتی میں آنے والی تبدیلیاں کینسر کی نشانی نہیں ہوتیں، مگر پھر بھی ضروری ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے اور چیک اپ کرایا جائے، کوئی بھی گلٹی، سرخی، درد یا دیگر تبدیلیاں فکر کا باعث ہوسکتی ہیں۔
پیٹ پھولنا
اگر تو پیٹ پھول جاتا ہے یا گیس کی شکایت ہے تو یہ غذا یا تناﺅ کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے، تاہم اگر اس میں بہتری نہیں آتی یا آپ کو تھکاوٹ، وزن میں کمی یا کمردرد کی شکایت بھی لاحق ہوجائے تو اس کا معائنہ کرانا چاہیے، خصوصاً خواتین کو کیونکہ یہ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔
پیشاب کے دوران مسائل
عمر بڑھنے کے ساتھ بیشتر مردوں کو پیشاب کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جیسے بہت زیادہ واش روم کے چکر لگانا، کپڑوں میں نکل جانا یا دیگر، عام طور پر یہ مثانے کی خرابی ہوتا ہے مگر یہ مثانے کا کینسر بھی ہوسکتا ہے جو ڈاکٹر ہی ٹیسٹ کے بعد بتا سکتے ہیں۔
لمفی نوڈز کا سوجنا
یہ چھوٹے بیج کی شکل کے گلینڈ گردن، بغلوں اور جسم کے مختلف حصوں میں ہوتے ہیں، جب وہ سوجن کا شکار ہوں تو اس کی وجہ اکثر نزلہ زکام یا گلے کی تکلیف جیسے انفیکشن کا سامنا ہوتا ہے، مگر مختلف اقسام کے کینسر جیسے لیوکیمیا اور لمفائی بافتوں کے کینسر بھی اس سوجن کا باعث بنتے ہیں، اس حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : کینسر کے خطرات کم کرنے والی غذائیں
ٹوائلٹ استعمال کرتے ہوئے خون آنا
واش روم میں فضلے کے اخراج کے دوران خون نظر آئے تو اچھا خیال تو یہی ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے، جو کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے مگر آنتوں کے کینسر کا امکان بھی ہوتا ہے، پیشاب میں خون آنا پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے تاہم یہ گردے یا مثانے کے کینسر کی علامت بھی ہے۔
چیزیں نگلنے میں مشکل
نزلہ زکام، معدے میں تیزابیت یا ادویات کے استعمال کے نتیجے میں چیزیں نگلنا مشکل ہوجاتا ہے، مگر صورتحال وقت کے ساتھ یا ادویات کے استعمال سے بہتر نہیں ہوتی تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے، چیزیں نگلنے میں مشکل گلے کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے یا یہ منہ اور معدے کے درمیان نالی کا سرطان بھی ہوسکتا ہے۔
منہ میں چھالے یا درد
منہ میں چھالے اگر ٹھیک ہوجائیں تو پریشانی کی بات نہیں اور نہ ہی دانت کا درد قابل فکر ہوتا ہے، مگر جب یہ چھالے ٹھیک نہ ہو یا درد جم کر رہ جائے، مسوڑوں یا زبان پر سفید یا سرخ نشانات بن جائے یا جبڑوں کے قریب سوجن یا بے حسی محسوس ہو تو یہ منہ کے کینسر کی علامات ہوسکتی ہیں، خاص طور پر جو مرد سیگریٹ نوشی یا تمباکو استعمال کرتے ہیں ان میں اس کینسر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے۔
جسمانی وزن میں کمی
یقیناً ہر کوئی جسمانی وزن میں کمی کا خواہش مند ہوتا ہے جس کے لیے غذا یا ورزش کو ترجیح جاتی ہے، مگر جب ایسا بغیر کسی کوشش اور وجہ کے ہونے لگے خاص طور پر اگر 10 پونڈ وزن کم ہوجائے تو یہ عام سی چیز نہیں، ایسے امکانات ہیں کہ یہ لبلبے، معدے یا پھیپھڑے کے کینسر کی پہلی علامت ہوسکتی ہے۔
اکثر بخار یا انفیکشن کا شکار رہنا
اگر آپ صحت مند ہیں مگر پھر بھی اکثر بخار رہتا ہے تو یہ خون کے کینسر کی ابتدائی علامت ہوسکتا ہے، اس کینسر کی ابتدا میں جسم میں خون کے سفید خلیات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں جسم کی انفیکشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
سینے میں جلن یا بدہضمی
لگ بھگ ہر ایک کو ہی سینے میں جلن یا بدہضمی کا سامنا ہوتا ہے جو عام طور پر غذا یا تناﺅ کا نتیجہ ہوتا ہے، تاہم طرز زندگی میں تبدیلیوں کے باوجود یہ مسائل سامنے آتے رہے رہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ معدے کے کینسر کی ایک علامت بھی ہوتی ہے۔
مسلسل تھکاوٹ
ہر ایک کو جسمانی توانائی میں کمی کا کبھی نہ کبھی سامنا ہوتا ہے تاہم اگر ایسا ایک ماہ تک روزانہ ہو، سانس گھٹنے لگے جو پہلے کبھی نہ ہو تو یہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتا ہے، خون کا کینسر ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے، اکثر کینسر نہیں بھی ہوتا مگر ڈاکٹر سے معائنہ کروا لینا چاہیے کیونکہ کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔
بہت زیادہ خارش
اگر آپ کے جسم میں ہر وقت خارش کے نتیجے میں دانے ابھرتے رہتے ہیں، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں عام طور پر نہیں ہوتے جیسے ہاتھ یا انگلیاں وغیرہ تو ڈاکٹر سے رجوع کریں، عام طور پر یہ علامت بھی خون کے کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی ہے۔
معدے میں درد یا متلی
اگر آپ کے معدے میں مسلسل درد رہتا ہے یا ہر وقت متلی کا احساس ہوتا ہے تو یہ غذائی نالی کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، مگر خون اور لبلبے کے کینسر کی صورت میں بھی یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
گلے میں گلٹی
چھاتی سے اوپر گلے میں اچانک گلٹی کا ابھر آنا پھیپھڑوں، حلق، تھائی رائیڈ اور بریسٹ کینسر کی نشانی ہوسکتا ہے، ویسے تو ضروری نہیں کہ یہ کینسر کی ہی علامت ہو تاہم اگر تمباکو نوشی کے عادی ہیں تو پھر ضرور ڈاکٹر ےس اس کا معائنہ کرالینا چاہیے۔
جلد کی رنگت زرد پڑجانا
یرقان ایسا مرض ہے جس کے دوران جلد اور آنکھیں زرد ہوجاتی ہیں، مگر کبھی کبھار یہ لبلبے کے کینسر کی علامت میں سے ایک ہوتی ہے، جلد کی رنگت زرد ہوجانا پتے اور جگر کے کینسر کی بھی علامت ہوسکتی ہے۔
بولنے میں مشکل
منہ اور دماغ کے کینسر کے نتیجے میں بولنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے ، لوگوں میں بنیادی دماغی افعال جیسے بولنے اور زبان ہلانے میں بھی مسائل سامنے آتے ہیں، منہ کے کینسر میں ہونٹوں، مسوڑوں، زبان اور حلق کے باعث بولنے میں مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔
ناخنوں میں گہرے رنگ کی لکیر
ہاتھوں یا پیروں کے ناخنوں میں اگر اچانک سیاہ یا بھورے رنگ کی لکیر ابھر آئے تو یہ جلد کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔
پیشاب کرتے ہوئے درد یا جلن کا احساس
پیشاب کرتے ہوئے درد یا جلن کا احساس مثانے کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ اگر بتدریج یہ تبدیلی آئے تو فکر کی بات نہیں، مگر ایسا اچانک ہو تو پھر ضرور ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
کھانے کی خواہش ختم ہوجانا
اگر آپ کے اندر اچانک کھانے کے لیے رغبت ختم ہوجائے اور معمول سے کم کھانے لگے تو یہ مختلف اقسام کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے جیسے معدے، لبلبے، آنتوں اور مادر رحم وغیرہ، جس کے دوران معدے پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے اور کم کھانے پر ہی پیٹ بھرنے کا احساس ہونے لگتا ہے۔
زبان سفید ہوجانا
زبان پر اگر سفید نشان ابھر آئے تو یہ منہ کے کینسر سے قبل کی علامت ہے جس کا علاج نہ کرانے پر کینسر ہوسکتا ہے، تمباکو نوشی کے نتیجے میں اکثر اس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔