وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے پنجاب میں الیکشن کا حکم واپس لینے اور ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کی استدعا کردی۔
ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ وزارت دفاع کی جانب سے عدالت عظمیٰ سے انتخابات کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔وزارت دفاع نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ دہشتگردوں اور شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مہم پر حملوں کا خدشہ ہے، قومی،بلوچستان اور سندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر ہی انتخابات کرائے جائیں۔وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ میں پڑوسی ملک کے حالات کا ذکر کیا ہے جبکہ یہ بھی بتایا ہے کہ انتخابات کیلیے 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد آرمڈ فورس اور رینجرز کے جوانوں کی خدمات درکار ہوں گی، سیاسی حالات کے پیش نظر اضافی نفری کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال کی روشنی میں پولیس سیکیورٹی انتظامات کیلیے ناکافی ہوگی جبکہ کے پی اور بلوچستان میں جاری آپریشنز کی وجہ سے جوانوں کو فوری ہٹانا ممکن نہیں ہے، ان دونوں صوبوں میں آپریشنز کی وجہ سے ہی پنجاب اور سندھ کی صورت حال بہتر ہے اگر جوانوں کو ہٹایا گیا تو پنجاب اور سندھ میں امن و امان کی صورت حال خراب ہوجائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے آغاز تک سیکیورٹی فورسز دستیاب ہوں گی