مجھ پر ملک کے سب سے بڑےمجرم کیس بنا رہے ہیں، عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ سابق آرمی چیف نے ان چوروں کو مسلط کرکے غداری کی۔اتوار کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ میری زندگی اورکوئی چیز بھی قوم سے چھپی ہوئی نہیں،

میں نے کبھی پاکستان کا قانون نہیں توڑا، کبھی میرا نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا، اور ان لوگوں نے میرے اوپر 96 کیسز کردیئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر دہشتگردی، قتل، توہین مذہب اور غداری کے کیسز بنائے گئے، میں جب بھی گھر سے باہر نکلتا ہوں کیس درج ہوجاتا ہے، مجھے راستے سے ہٹانے کے لیے ہر قسم کا حربہ استعمال کررہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھ پر ملک کے سب سے بڑےمجرم کیس کر رہے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کے کرپشن کے قصے عالمی میڈیا پر نشر ہوچکے ہیں، سندھ میں پوچھیں زرداری نے کیا کیا ظلم نہیں کیے، محسن نقوی آصف زرداری کو باپ مانتا ہے، جو آصف زرداری کو باپ مانتا ہو اس کا اپنا کردارکیا ہوگا، ان لوگوں کو سابق آرمی چیف نے مسلط کرکے ملک و قوم سے غداری کی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول جاری ہوچکا ہے، جس کے بعد ہم نے ریلی کا اعلان کیا اور راستوں کا شیڈول جاری کیا، اسی دن نگراں حکومت نے اچانک دفعہ 144 نافذ کردی، کارکنان پر تشدد کیا گیا، پولیس نے گاڑیاں توڑیں، لیکن میں نے اپنےکارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *