ماہِ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 22 اپریل کو ہوگی

پاکستان کے کسی بھی علاقے میں شوال المکرم 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے کردیا۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوئے۔مركزی اجلاس میں ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ مرکزی کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے، اس دورانیے میں ملک کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ اتفاق رائے سے یہ طے پایا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل 2023ء بروز ہفتے کو ہوگی۔ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ آج شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہٰذا عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *