اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بظاہر مارشل جیسی صورت حال ہے اور ملک آرمی چیف چلا رہا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بہت کمزور ہوچکی ہے اور بظاہر مارشل جیسی صورتحال ہے۔ میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ملک کو آرمی چیف چلا رہا ہے۔ ملک میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے کیونکہ 70 فیصد ووٹ بینک رکھنے والی پارٹی کو ایسے اقدامات سے نہیں روکا جا سکتا۔