بریڈ فورڈ۔ علامہ علی کاظم کے والد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں رضائے الہی سے دنیائے فانی سے انتقال کر گئے
یہ خبرجب مومنین کو ملی کہ علامہ سید علی کاظم کے والد حرکت قلب بند ہونےسےبریڈفورڈ میں رضائے الہی سے انتقال کر گئے ،توبرطانیہ بھر سے مومنین انجمن حیدریہ بریڈفورڈ میں جمع ہونے شروع ہو گئے۔
ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں سوگوران نے پرنم آنکھوں سے جنازے میں شرکت کی مرحوم ومغفور سید کاظم عباس کی نماز جنازہ ان کے بیٹے علامہ سید علی کاظم نے خود پڑھائی ۔جس میں برطانیہ بھر کے مومنین نے شرکت کی
نماز جنازہ سے پہلے اور بعد میں پیر سید رخسار حسین ،علمائے کرام اور مومینین نے سید علی کاظم کے نہ ختم ہونے والے احساس غم پر دعا و دلاسہ پرسہ پیش کرتے رہے
مرحوم سید کاظم عباس کی میت کے ساتھ ان کے بیٹے سید علی کاظم ،پیر سید رخسار حسین، اور عارف حسین جعفری ، میت کی تدفین کے لئے پاکستان روانہ ۔