جیوری کا ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ ,ٹرمپ کا اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جیوری نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مین ہٹن کی گرینڈ جیوری نے معاملے پر ووٹنگ کی ہے اور امریکی میڈیا کے مطابق جیوری اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سابق صدر کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کا دفتر سابق صدر کیخلاف الزامات کی تحقیقات کر رہا تھا، یہ الزامات فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو معاملات چھپانے کے لیے رقوم کی ادائیگی سے متعلق دعوؤں کے بارے میں ہیں اور ان کا تعلق 2016ء کے صدارتی الیکشن کے وقت سے ہے۔

ٹرمپ پر ممکنہ فرد جرم کی کارروائی تاخیر کا شکار

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم سے متعلق یہ کارروائی ایسے وقت کی جارہی ہے جب ٹرمپ ایک بار پھر صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اس کارروائی سے امریکی سیاسی نظام میں بڑے پیمانے پر طوفان کھڑا ہونے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں اگلے برس صدارتی الیکشن ہورہے ہیں اور سابق صدر ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ اگر ان پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تب بھی وہ 2024ء کے انتخابات کے لیے اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور اگلے سال پھر صدارتی الیکشن لڑنے پر بضد ہیں۔

ٹرمپ نے کارروائی سیاسی دشمنی اور انتخابی عمل میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حلف برداری سے پہلے ہی بائیں بازو کے ڈیموکریٹ ان کے پیچھے پڑ گئے تھے تاکہ امریکا کو عظیم تر بنانے کی تحریک ناکام بنادیں۔

جیوری کا ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اب یہ لوگ ناقابل تصور حرکت پر اتر آئے ہیں، بے گناہ شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، امریکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ  نظام انصاف کو ڈیموکریٹس نے اپنا ہتھیار بنالیا ہے تاکہ سیاسی مخالف کو سزا دی جاسکے۔

سابق صدر کی وکیل علینا حببا نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکا کے کرپٹ نظام انصاف کے شکار ہیں، یقینی طور پر بری ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اگلے ہفتے خود کو جیوری کے سامنے پیش کرنے کا امکان ہے۔

ری پبلکن رہنماؤں نے ٹرمپ کیخلاف کارروائی انہیں صدارتی الیکشن سے باہر رکھنے کی سیاسی سازش قرار دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جیوری کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *