جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت ’’ استحکام پاکستان پارٹی کا جنم پی ٹی آئی کے منحرفین شامل
جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے نئی سیاسی جماعت کا نام بتا دیا عون چوہدری کے مطابق جہانگیرترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام ’’ استحکام پاکستان پارٹی‘‘ فائنل کیا گیا ہے، ان کاکہنا تھا کہ آج ہونیوالے عشائیہ میں تمام پارٹی ممبران کو نام بتا دیا جائے گا۔
لاہور(اے بی این نیوز )جہانگیر ترین کی نئی پارٹی بننے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کو
پارٹی صدر یا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کی ممکنہ تنظیمی عہدیداروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔
عدالت سے تاحیات نااہلی ختم ہونے تک جہانگیر ترین خود سیاسی پارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پارٹی چیئرمین یا مرکزی صدر کے عہدے پر کسی سینئراور قابل بھروسہ رہنما کا انتخاب کیے جانے کا امکان ہے تاکہ نئی پارٹی کے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا عمل قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما عبد العلیم خان کو پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے لیکن ان کیلئے مختلف مرکزی عہدوں کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
ساتھ ہی پرویز خٹک اور اسد قیصر کو نئی پارٹی میں شامل کرنے کی کوششیں بھی تیز کردی گئیں۔ترین گروپ کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پارٹی میں شمولیت کی صورت میں پرویز خٹک کو صدر یا سیکرٹری جنرل اور اسد قیصر کو خیبر پختونخوا کا صوبائی صدر بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فی الحال اِن خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔دوسری طرف سابق پی ٹی آئی رہنما اور
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بھی پارٹی میں شامل کی تمام تر کوششیں جاری ہیں۔