برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت

برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے کنزرویٹو حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

ہنرمند ورکرز کے برطانیہ آنے کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26,200 سے بڑھا کر 38,700 پاؤنڈ کردی گئی۔

ہنرمند ورکرز کے برطانیہ آنے کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26,200 سے بڑھا کر 38,700 پاؤنڈ کردی گئی ہے__فوٹو: فائل

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ اور سوشل ورکرز کے ویزا پر آنے والے زیادہ تنخواہ کی حد سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی طلبہ قریبی عزیزوں کو بھی برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *