یکم اپریل کا دن دنیا میں کئی لوگ اپریل فول کے نام سے جانتے اور مناتے ہیں جبکہ اس کے برعکس کئی لوگوں کو آج کا دن آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفرکو دیے گئے ایک درد ناک ’ناشتے‘کے طور پر یاد ہے۔
ایسا کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ برصغیر میں پہلی مرتبہ اپریل فول انگریزوں نے بہادر شاہ ظفرسے منایااور اس موقع پر انہیں قید کے دوران صبح ناشتے میں ایک بڑا تھال پیش کیا گیا تھا۔
بہادر شاہ ظفر نے تھال پر سے کپڑا ہٹایا تو اس کے رونگٹے کھڑے ہوگئےاور اس پر سکتہ طاری ہوگیا کیونکہ تھال میں اس کے بیٹے کا سر پیش کیا گیا تھااور اُس وقت انگریز اپریل فول منانے کی خوشیاں منانے میں لگ گئے تھے۔
حقیقت کیا ہے؟
لوگوں کی سوچ کے برعکس آج کے دن کی حقیقت کچھ اور ہے۔
آج کے دن بہادر شاہ ظفر کو ان کے بیٹے کا سر تو ناشتے میں پیش کیا گیا تھا لیکن اس کا اپریل فول سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بہادر شاہ کو ان کے بیٹے کا جو سرپیش کیا گیا تھا وہ نوروز کی تقریبات کے مطابق تھا جو ایک فارسی تہوار ہے اور مغل ہندوستان میں باقاعدگی سے منایا جاتا تھا۔
کہتے ہیں کہ یہ تہوار 21 مارچ کو شروع ہوتا ہے اور یہ ممکن ہے کہ ان دنوں میں نقل و حمل کے ذرائع کے پیش نظر بہادر شاہ ظفر کے بیٹے کا سر کچھ دن تاخیر سے پہنچا ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ نوروز کے مطابق تھا نہ کہ اپریل فول کے دن کےمطابق۔