امریکی صدر جوبائیڈن نے صورتحال کی روک تھام اور قرض کی حد بڑھانے کے لیے ہاؤس اسپیکر سے ملاقات بھی کی۔
ہاؤس اسپیکر کیون میک کارتھی کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن سے ملاقات مثبت رہی مگر کوئی ڈیل نہیں ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت ڈیفالٹ کر گئی تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔
امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ
امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ اور ری پبلکنز کا قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہوا ہے۔
معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے بل پر رائے شماری بدھ کو ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی منظوری کے بعد امریکا پر ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔
بل پر اتفاق امریکی صدر جو بائیڈن اور اسپیکر ایوانِ نمائندگان میک کارتھی کی ملاقات میں ہوا۔