الیکشن التواء کیس: آج 4 رکنی بینچ سماعت کرے گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن التواء کیس میں 5 رکنی بینچ ٹوٹنے کے بعد چیف جسٹس عمر عطاء بندیال باقی 3 ججوں کے ساتھ آج پھر سے سماعت شروع کریں گے۔

4 رکنی بینچ کے بقیہ 3 ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔

گزشتہ روز جسٹس امین الدین یہ کہتے ہوئے بینچ سے الگ ہوئے تھے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 191 کے تحت رولز بننے تک 184/3 کے مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لارجر بینچ قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے باوجود کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے، اس لیے وہ اس کیس کو سننے سے معذرت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *