عمران خان رشتہ ازواج میں بندھ گئے

imrankhanmarrige2018

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکپتن کی معروف روحانی شخصیت بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کرلی ہے۔

تحریک انصاف کی طرف سے شادی کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح مفتی سعید نے اتوار کے روز پڑھایا اور نکاح کی سادہ تقریب گلبرگ لاہور میں بشریٰ بی بی کے بھائی کے گھر میں ہوئی جس کے بعد رخصتی ہوئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح کے موقع پر عمران کی جانب سے عون چودھری اور زلفی بخاری گواہان میں شامل تھے جبکہ عمران خان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے کوئی شامل نہیں ہوا۔

یہ عمران خان کی تیسری جبکہ بشری بی بی کی دوسری شادی ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر سے جاری پیغام میں چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے ٹویٹر پر لکھا ’’اللہ کے فضل و کرم سے ہم ایک نئی زندگی شروع کر رہے ہیں، آپ کی دعائوں کی ضرورت ہے۔‘‘

مزید تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *