ایران خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع کر رہا ہے: امریکہ

iranexpandingwaramerica

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام، یمن اور عراق جیسے ملکوں میں درپردہ جنگ کا ایک طاقتور نیٹ ورک تشکیل دے رہا ہے۔

میونخ میں سالانہ سکیورٹی کانفرس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کا کہنا تھا کہ “خاص طور پر باعث تشویش امر یہ ہے کہ پراکسیز کا یہ نیٹ ورک مزید باصلاحیت ہوتا جا رہا ہے کیونکہ ایران اس کی زیادہ سے زیادہ آبیاری کر رہا ہے۔۔۔ان نیٹ ورکس کو تباہ کن ہتھیار فراہم دے رہا ہے۔”

ان کے بقول اب وقت ہے کہ ایران کے خلاف “کارروائی کا سوچا جائے۔”

ایران پر مغرب کی طرف سے پہلے بھی مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں لیکن تہران انھیں یکسر مسترد کرتا ہے۔

مزید تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *