مشال قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

mishalkhancourtverdict

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں ایک شخص کو سزائے موت جب کہ 5 کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ جبکہ عدالت نے 26 ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ عدالت کے جج فضل سبحان نے سنایا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف ابھی تک لاپتہ ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال خان کے بھائی ایمل نے کہا کہ مشال کیس میں تمام ملزمان کو سزا ہونی چاہیے اور اس فیصلے پر وکلاء سے مشاورت کے بعد بتائیں گے کہ آیا ہم اس سے مطمئن ہیں یا نہیں۔

مشال خان کو 13 اپریل 2017 کو خیبر پختونخوا میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین رسالت کے الزام پر ہجوم نے تشدد کانشانہ بنا کر قتل کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *