اسماء کے قاتل نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا

asmakillerarrested

ایک ماہ قبل مردان کے نواحی علاقے  سے چار سالہ اسما گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی. کچھ دن بعد اس کی لاش گھرکے قریب واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی۔

پشاور میں آئی جی صلاح الدین محسود نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسماء کے قاتل کا سراغ گنے کے کھیت میں ایک پتے سے ملنے والے خون کے قطرے سے ملا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے بچی کے ساتھ جنسی تشدد کی کوشش کی لیکن بچی کے شور مچانے پر اس گھبرا کو بچی کو قتل کر دیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے بتا یا کہ ملزم محمد نبی اسما کا پڑوسی ہے جب کہ اس کا دوسرا ساتھی عبد القادر بھی  بچی کا پڑوسی اور رشتہ دار ہے۔ عبدالقادر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جس رات یہ قتل ہوا اس رات گاؤں میں شادی تھی جس میں شرکت کے لئے باہر سے بہت سارے مہمان آئے تھے لہذا ملزم نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کی۔ ملزم نے سارا واقعہ اپنے ایک دوست کو بھی بتا دیا جس نے پولیس کو ساری تفصیل بتا دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *