کیا شریف خاندان کو بچا لیا گیا. سریم کورٹ نے حدیبیہ کیس کی اپیل رد کر دی

supremecourtrejectsnabhudabiarefappeal

 سپریم کورٹ پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کردی۔

  سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے نیب کی اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق محفوظ  فیصلہ سنایا گیا ہے۔

 سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل زائد المیعاد ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حدیبیہ کیس میں نیب کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شریف خاندان پر ایک ارب 20 کروڑ روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف پر الزام تھا کہ انہوں نے 1990ء کی دہائی میں اپنی ’حدیبیہ پیپر ملز‘ کے ذریعے 1.24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ مقدمے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعترافی بیان دیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ شریف برادران کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *